کوئٹہ زیارت اور کوئٹہ کان مہتر زئی شاہراہوں پر ٹریفک بحال رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں،وزیراعلی بلوچستان

اتوار 5 دسمبر 2021 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے زیارت اور کان مہتر زئی میں برف باری کی صورتحال سے متعلق احکامات جاری کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو برف باری کے علاقوں میں امداد اور بحالی کی سرگرمیاں موثر طور پر جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ زیارت اور کوئٹہ کان مہتر زئی شاہراہوں پر ٹریفک بحال رکھنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے زیارت اور کان مہتر زئی میں خیمے اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے اور متاثرہ علاقوں کے عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے امدادی ٹیمیوں کی تعیناتی کی ہدایت بھی کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورتحال میں بروقت کاروائی عمل لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں