بلدیاتی الیکشن معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،قاسم خان سوری

کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل حاصل کرے گی ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

اتوار 5 دسمبر 2021 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام جاری خانہ شماری اور آنے والے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل حاصل کرے گی بلدیاتی الیکشن معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کے فنڈنگ اور اختیارات براہ راست عام تک پہنچتی ہے بلدیاتی امیدواروں کے بدولت ہی صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات جیتنے کی راہ ہموار ہوتی ہے اور عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت ہوتی ہے اجلاس سے صدر سینٹرل بلوچستان ڈاکٹر منیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اس سلسلے میں تنظیمی طور پر ہم زیادہ سے زیادہ فعال ہونا پڑے گا جس کی مثال آج کا کامیاب ترین اجلاس ہے اجلاس سے سینٹرل بلوچستان کے جنرل سیکریٹری باری بڑ یچ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سردار خادم حسین وردگ، مرکزی ڈپٹی جنرل یوتھ ونگ داود شاہ کاکڑ، سیکریٹری اطلاعات محمد آصف ترین، سردار زین العابدین خلجی، داود پانیزئی، سید میر علی آغا، ڈسٹرکٹ چمن کے جنرل سیکریٹری جلال سعدی، عالم کاکڑ، جمعہ خلجی،صدر سینٹرل ریجن ویمن ونگ زولیخا مندوخیل، نازمین درانی، شایان منظور،سعید اللہ کاکڑ، محمود ترین، آغا نصیب، ماجد تاجک ، عزیز کاکڑ یوتھ ونگ ضلع پشین ،قلعہ عبداللہ اور دیگر نے خطاب کیا اور انے والے الیکشن کے لئے حکمت عملی تشکیل دی گئی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں