پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے بزرگ رہنماء ملک حاجی سلطان محمد ناصر انتقال کر گئے

اتوار 5 دسمبر 2021 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے بزرگ رہنماء ناصر قوم کی قبائلی شخصیت ملک حاجی سلطان محمد ناصر انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر اڈہ میدان ژوب میں ادا کی جائیگی مرحوم ڈاکٹر عبدالسلام ناصر کے بھائی، ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس بلوچستان عطاء محمد ناصرکے والد ،ورلڈ بینک بلوچستان کے عبدالقادر ناصر ، یو این ڈی پی بلوچستان کے حبیب اللہ ناصر اور ڈاکٹر عصمت اللہ ناصر کے چچا تھے دریں اثناء ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ،سابق صوبائی وزیر سردار اکبر خان ترین قبائلی رہنماء ملک سہیل خان بازئی ،فیاض حسن سجاد ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین محمد عثمان فیاض نے تعزیت کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں