سیاچن میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں پاک فوج کے دو جانبازوں کے شہادت پرانتہائی دکھ اور افسوس ہوا،حاجی نورمحمد دمڑ

پروردگار عالم حادثہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے پائلٹوں کے درجات بلند کرے، صوبائی وزیر خزانہ

پیر 6 دسمبر 2021 23:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سیاچن میں پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پاک فوج کے دو جانباز آفیسران کی شہادت پرانتہائی دکھ اور افسوس ہوا حادثے میں پاک فوج کے جانباز آفیسران کی شہادت پر پوری قوم آپسردہ ہے ہیلی کاپٹر حادثہ شہید ہونے والے پاک فوج کے دونوں پائلٹ میجر راجہ ذیشان اور میجر عرفان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹوں کے لئے بلندی درجات کی دعاکی صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سیاچن میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کا گرکر تباہ ہو نے سے ملک کے دو جان باز شہید ہوئے جوکہ ملک قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اپنے بیان میں سیاچن میں پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرحادثے میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء پائلٹ میجر راجہ ذیشان اور میجر عرفان کے لواحقین کیلئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں