بلو چستان میں کو رونا وائرس کے شکار 2مریض جاں بحق

2نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 32501ہو گئی

پیر 6 دسمبر 2021 23:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے شکار 2مریض جاں بحق جبکہ 2نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 32501ہو گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کی5اضلاع سے کوروناوائرس کی331ٹیسٹ کئے گئے جن میںسے صرف2شخص میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ120افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار4مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 32100ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد39ہے جن میں سی2ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سی2افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع0.60فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سی362اموات ہو چکی ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں