کوئٹہ ،غلط بیج جام کمال نے بویا ہے آج بلوچستان کے عوام وہ غربت ،تعلیمی ،محرومی ،صحت کی تباہی کی صورت میں بھگت رہے ہیں،ثناء بلوچ

منگل 7 دسمبر 2021 23:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہاہے کہ جو غلط بیج جام کمال نے بویا ہے آج بلوچستان کے عوام وہ غربت ،تعلیمی ،محرومی ،صحت کی تباہی کی صورت میں بھگت رہے ہیں غلط پالیسیوں کے باعث بلوچستان احتجاجستان و ماتمستان بن گیا،ایف ڈبلیو او بلوچستان کے کاروباری قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی عمل کا حصہ بنے۔

شہدائے کوہ سلیمان کی قربانیوں کو صد سلام جنہوں نے آمریت کیخلاف اور بلوچ وطن کی دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ثناء بلوچ نے جام کمال کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ساڑھے 3 سال میں جو تباہی بربادی والی حکمرانی کی یہ سب اسکا نتیجہ ہی- آپ کی غلط پالیسیوں کے باعث بلوچستان احتجاجستان و ماتمستان بن گیا- ہم گوادر ،لسبیلہ سمیت سب کیساتھ ہیں جو غلط بیج آپ نے بویا آج بلوچستان کے عوام وہ غربت ،تعلیمی ،محرومی ،صحت کی تباہی کی صورت میں بھگت رہے ہیں-ثناء بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے کاروباری قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی عمل کا حصہ بنی-کابینہ کا فیصلہ صوبہ میں کاروبار میں پراہوٹ سیکٹر کی حوصلہ شکنی کا باعث بنے گا- فیصلہ پرنظر ثانی کی ضرورت ہی- اسمبلی میں زیربحث لائیںگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہدائے کوہ سلیمان کی قربانیوں کو صد سلام جنہوں نے آمریت کیخلاف اور بلوچ وطن کی دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا انہوں نے گلوبل ٹیچرز کو مستقل آرڈرز ملنے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ آپ بلوچستان کے محرومی کے شکار بچوں کو پڑھائیںگے ،ہم آپ کے ساتھ ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں