کوئٹہ،سینیٹر مشتاق احمد خان نے گوادر حق دو تحریک سے متعلق سینیٹ میں تحریک جمع کرادی

منگل 7 دسمبر 2021 23:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے گوادر حق دو تحریک سے متعلق سینیٹ میں تحریک جمع کرادی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کی جانب سے گوادر حق دو تحریک کے دھرنے اور احتجاج سے متعلق سینیٹ میں تحریک جمع کرادی گئی ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کیساتھ ناانصافی بندکی جائے۔ گوادر کے رہائشی1ماہ سے دھرنادیئے ہوئے،گونگے بہرے حکمرانوں کوکوئی پرواہ نہیںبلوچستان کے وسائل پر پہلا حق صوبے کے عوام کاہے۔گوادر بلوچستان میں حق دوتحریک کے دھرنے اور احتجاج کے حوالے سے ایوان میں بحث کی جائیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں