جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے سوشل میڈیا ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

بدھ 8 دسمبر 2021 23:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے سوشل میڈیا ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب زیرصدارت ضلعی سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا کہ انہوں نے جمعیت علما اسلام کے زیرِ انتظام تمام پروگراموں کی تشہیری مہم میں اہم کردار ادا کیا تقریب سے ضلعی سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ مسعود احمد معاونین اطلاعات مولانا جمال الدین حقانی مفتی نیک محمد فاروقی مفتی احسان الحق سید اسد اللہ آغا حافظ محمود اللہ احمد شاہ صدیقی صابر خان کاکڑ محمد عباس اچکزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی سطح پر سوشل میڈیا ٹیم کو مزید بہتر اور مستحکم بنائیں گی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں