کوئٹہ،نیشنل پارٹی انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر 10 دسمبر کو بلوچستان سمیت تمام وحدتوں میں پروگرامز کا اہتمام کریگی

بدھ 8 دسمبر 2021 23:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق نیشنل پارٹی انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر 10 دسمبر کو بلوچستان سمیت تمام وحدتوں میں پروگرامز کا اہتمام کریگا جس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف پریس کلبز کے سامنے مظاہرے۔ کانفرنسز شامل ہیں۔ مرکزی اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ملک میں روز اول سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا ہے جس میں اب شدید شدت آئی ہے اس وقت ملک میں لاپتہ افراد اور جبری گمشدگی کا مسئلہ سنگین ترین شکل اختیار کر چکا ہے بلوچستان میں اس میں مزید شدت لائی گء ہے تعلیمی اداروں سے بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کیا جانا ایک معمول بن چکا ہے بلوچستان یونیورسٹی کے بعد گوادر یونیورسٹی کے نوجوانوں کو تعلیمی ادارے کے اندر اور ہوسٹلوں سے لاپتہ کیا جاتا ہے اور ان پر انسانیت سوز تشدد کیا جاتا ہے اس وقت بے شمار نوجوان لاپتہ ہیں ان کے خاندان ان کی جبری لاپتہ ہونے کے خلاف ہر روز پریس کلبوں اور دیگر اداروں کے سامنے سراپا احتجاج ہیں لیکن اس ملک کے سیکیورٹی کے ادارے آئین سے ماورا ہیں ان پر قانون اور آئین پاکستان کا اطلاق نہیں ہوتا ہے اور سی ٹی ڈی کے ذریعے جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو نشانہ بنانا بھی معمول بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسی صورتحال میں انسانی حقوق کے عآلمی دن کی ایک خاص اہمیت بنتی ہے۔ دریں اثنا نیشل پارٹی کے مرکزی دفتر میں نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ضلعی صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ۔ مرکزی لائرز سیکرٹری راحب بلیدی صوبائی انفارمیشن سیکرٹری علی احمد لانگو ممتاز ادیب شاعر دانشور آغا گل بی ایس او کے مرکزی چیرمین زبیر بلوچ پارٹی کے سینیئر رہنما نیاز بلوچ، ریاض زہری سعد دہوار جلیل لانگو ملک نصیر شاہوانی عبید لاشاری جلیل لانگو انیل غوری سمیت نیشنل پارٹی اور بی ایس او کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر 10 دسمبر کو سہ پہر تین بجے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے مظاہرہ کیا جاہیگا تمام دوست مقررہ وقت پر پارٹی آفس پہنچ جاہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں