بلوچستان کے تمام اضلاع کو بلا تعصب برابری کی بنیاد پر ترقیاتی عمل میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا ئیں گے،صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھتران

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) عوامی کشتی کو مسال کی منجدھار سے نکالنے کے لیے بھر پور جدوجہد کے ساتھ عملی اقدامات کیے جا ئیں گے۔یہ بات ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی و صوبائی وزیر ئے مواصلات سردار عبدالرحمان کھتران نے بلوچستان عوامی پارٹی کوئٹہ اور پشین کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوامی تخلیق ہے ۔

پارٹی کارکنوں کی باہمی مشاورت سے بلوچستان کیتمام اضلاع کو بلا تعصب برابری کی بنیاد پر ترقیاتی عمل میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جاینگے۔سردارعبدالرحمان کھتران نے ملک اسفند خان کاکژ حیات ترین بی اے پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر خدابخش لہڑی محمد علی کاکڑ اور دیگر پر مشتمل وفود سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ بی اے پی کی حکومت میں ان ہاس تبدیلی کے مقاصد اور حدوف کے حصول کے لیے مشترکہ سوچ ااور جدوجہد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی کارکن اپس میں اتفاق و تحاد کا عملی مظاہرہ کرتے ہو انے والے بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں اور بلوچستان عوامی پارٹی کے منشور ترقیاتی وژن اور پارٹی قیادت کی مثبت سوچ کو نچلی سطح تک فروغ دینے کے لیے عملی جدوجہد کریں۔وزیراعلی عبداقدوس بزنجو اور بی اے پی کی قیادت کاپارٹی کارکنوں کیساتھ عزت واحترام کا مضبوط سیاسی ونظریاتی رشتہ ہے ہمارے لیے کارکنوں کے مسال کوحل کرناان کے لیے باعزت روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں