مغوی تاجر نصیب اللہ کو جلد از با زیا ب ہو کر وایا جا ئے ،عبدالرحیم کاکڑ

خانوزئی میں مکمل شٹر ٹاؤن ہڑتال ہوگی 10بجے مین آئی وے روڈ پر احتجاج اور مظاہرہ کیا جائے گا ، صدر مرکزی انجمن تاجران

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی سید عبدالقیوم آغا میر یاسین مینگل سعداللہ اچکزئی حاجی ہاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائیدوست خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا حاجی محمد یونس عزیز بازئی قاہر ترین عنایت دورانی شکور خلیجی عبدالعلی ڈمر احسان کاکڑ نعمت ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پانچ دسمبر کو خانوزائی کے تاجر نصیب اللہ اپنے کاروباری کام سے کو ئٹہ گیا اور جب گھر انے کے بعد گھر سے گیا ہے اور آج کے دن تک کوئی پتہ نہیں کس نے اغوا کیا ہے انتظامیہ اور لیوز اور اسسٹنٹ کمشنر کو اس بارے میں اگاہ کیا لیکن انتظامیہ نے کوئی کاروائی نہیں کیا اور صرف تسلی دیا شہر میں امن و امان چوری کے واقعات بہت ذیادہ ہے انتظامیہ امن و امان کو کنڑول کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں جس کی شدت الفاظ مذمت کرتے ہیں مرکزی انجمن تاجران خانوزائی کی کال پر آج جمعرات کوخانوزئی میں مکمل شٹر ٹاؤن ہڑتال ہوگی 10بجے مین آئی وے روڈ پر احتجاج اور مظاہرہ کیا جائے گا مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کی جانب سے ہڑتال کی کال کا مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہے آگر لاپتہ تاجر نصیب اللہ کو بازیاب نہیں کیا گیا تو آئندہ احتجاج کا لاعمل کا اعلان کیا جائے گا جس کی زمہ داری خانوزائی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں