بلوچستان حکومت تمام شعبہ جات ہائے زندگی سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے،چیف سیکریٹری بلوچستان

جمعرات 9 دسمبر 2021 16:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا   نے کہا ہے کہ  موجودہ حکومت تمام شعبہ   ہائے زندگی سے بدعنوانی کے خاتمے  کے لیے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی یوم انسداد بدعنوانی کی مناسبت سے اپنے   پیغام میں انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سرکاری ملازمین کے اپنے فرائض انجام نہ دینے ، اقرباپروری ، سماجی اثر ورسوخ  کے ناجائز استعمال اور رشوت کی صورت میں ہو سکتی ہےاور ایسے ہتھکنڈے عوام  کو  ان کے حقوق کی فراہمی میں رکاوٹ  بنتےہیں   اور ترقی کے ثمرات کی نچلی سطح تک منتقلی میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

بدعنوانی سے معاشرے کی اخلاقی صحت کے محافظ مذہبی اور سیاسی ادارے شکست و ریخت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے نہیں آرہے۔صوبائی حکومت  سرکاری  اداروں میں بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے برسر پیکار ہے۔ اس ضمن میں قومی احتساب بیورو کی جانب سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں ، افسر شاہی اور نیب بلوچستان کرپشن کیخلاف مہم میں معاونت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں