-کوئٹہ،تاجر اتحاد بلوچستان رجسٹرڈ کے عہدیداران کا چیئرمین کیو ڈی اے سے ہزار گنجی میں فائر بریگیڈ اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ

اتوار 16 جنوری 2022 20:15

، کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) تاجر اتحاد بلوچستان رجسٹرڈکے مرکزی صدر سید محمد حیدراغا حاجی سعداللہ ترین سید عبدالمنان آغا عبدالخالق ذاکر حاجی سعداللہ لہڑی بہادر خان بادینی نجیب خان بڑیچ علی احمد محمد حسنی روزالدین کاکڑ احسان خان ترین ظفراغا سعداللہ کاکڑ عبدالحلیم کاکڑ ابراہیم آغا ستارخان نورزیء نے چیئرمین کیو ڈی اے سے ہزار گنجی میں فائر بریگیڈ اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزار گنجی اور آس پاس علاقوں کے عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں ائیں روز ہزارگنجی میں آگ لگتی ہے 14تایخ رات کو بھی ہزارگنجی پیٹرول پمپ میں آگ لگی تھی فائیر بریگیڈ گاڑیاں دیر سے پہنچتے وہ پیٹرول پمپ آگ میں خاکستر ہو گئی اور آج 16تاریخ دن کو بھی مقامی پیٹرول پمپ سے آگ شعلے بلند ہوگئے فائیر بریگیڈ گاڈیئاں پہنچنے سے پہلے وہ خاکستر ہوگئی ہزار گنجی فائیر بریگیڈ اسٹیشن کی اشد ضرورت ہے ہزار گنجی میں دکانوں کی اکثریت ٹائر پارٹس اور ائل کے ہوتے ہیں جو کمی باقی تھا وہ نجی پٹرول پمپوں نے پورا کیا جس کی وجہ سے مہینے میں ایک دو دفعہ ضرور آگ کے شعلے بلند ہوتے ہیں اور تاجروں کو لاکھوں کا نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ بوقت ضرورت آگ بجھانے والے گاڈیوں کا میزان چوک سے ہزار گنجی پہنچنے پر پورا علاقہ جل کر راکھ بن جانے کا خطرہ ہے بار بار اخباری بیان سوشل میڈیا پر ویڈیو دینے کے باوجو لیکن تاحال اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ہیں پانچ مہینے پہلے فائر بریگیڈ کا چیف کو ہزار گنجی کا وزٹ کروا کر اپنی مشکلات سے آگاہ کیا انہوں نے ٹیوب ویل دو گاڈیاں اور تیس نفری کا فوری طور پر فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے جو قابل ستائش اقدام ہیں لیکن کیو ڈی اے QDA فائیر بریگیڈ اسٹیشن کے بارے میں کوئی دلچسپی نہیں لی تھی ہزارگنجی میں فائیر بریگیڈ اسٹیشن سے بڑیچ ٹاون زہری ٹان کلی چلتن رئیسانی اختر آباد مشرقی بائی پاس سمیت سریاب روڈ کے تمام علاقے مستفید ہوں گے ہزار گنجی کے تاجروں نے متفقہ طور پر چئیرمن کیو ڈی اے سے اپیل کی ہے کہ ہزارگنجی جو کیو ڈی اے کا دفتر بند پڑا ہے اس کو فائربریگیڈ اسٹیشن بنایا دیا جاے یا ٹرمینل کے ساتھ مخصوص جگہ دیا جائی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں