&کوئٹہ ، حق دو تحریکیں عوامی امنگوں کے مطابق حکمرانوں سے حقوق چھین لیں گے،بشیر احمد ماندائی

اتوار 16 جنوری 2022 20:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان بشیر احمدماندائی نے کہاکہ حق دو تحریکیں عوامی امنگوں کے مطابق حکمرانوں سے حقوق چھین لیں گے بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرنے سے تبدیلی آئیگی بدقسمتی سے جو بھی منتخب ہوا جو بھی وزیراعلیٰ بناانہوں نے عوام کو بھلا کر اپنے ذات وخاندان کے مفادات کا سوداکیا بلوچستان کے لوگ بھوک پیاس سے مررہے ہیں روزگارہیں نہ عزت اور نہ ہی تحفظ ۔

جگر گوشے لاپتہ ہورہے ہیں حق کیلئے آوازبلند کریں تو غدارکا لقب دیا جاتاہے عوام کے جائز آئینی حقوق کے حصول کیلئے غدار کالقب بھی قبول ہیں حق دو تحریکوں کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں اجلاس بعد ازاں دارالہدیٰ سکول میں ٹیچرزسے خطاب کرتے ہوئے کیا انہون نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوان تعلیمافتہ ہوں گے تو حکمرانوں سے جائز آئینی حقوق چھین سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تعلیم کو کاروبار ومہنگاکرکے بلوچستان کے بچوں کو تعلیم سے دور کر دیا گیا ہے اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے ہمارے بچے بیرون صوبہ جانے پرمجبور ہیں ۔سیاست کے نام پر تعلیمی اداروں میں بے شرمی فحاشی وعریانی اور دہشت گردی شروع کرکے تعلیمی اداروں کو تباہ کر دیا گیا ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی کی حکومت بلوچستان میں تعلیم مفت اورنوجوانوں کواعلیٰ تعلیم کی بہترین مواقع فراہم کریں گے جماعت اسلامی اقامت دین ،نفاذ اسلام اور ملک وقوم کے مسائل حل کرنے والی قومی جمہوری سب سے منظم دینی سیاسی جماعت ہے ۔

ہم ملک وقوم کو دیانت دار قیادت وحکومت دیکر اسلامی نظام نافذ کریں گے ۔عوام الناس عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام ،جرائم ،بے ضمیری ،بدعنوانی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی حقیقی اسلامی سیاسی نظریاتی جمہوری تبدیلی لائیگی ۔جماعت اسلامی اس ملک کو دیانت دار صالح قیادت دیکر قوم کو مسائل ومشکلات سے نکالنا چاہتی ہے بدقسمتی سے آکسفورڈہارڈ کے اعلیٰ تعلیمیافتہ لوگوں نے اس ملک کو تباہ کر دیاجماعت اسلامی ہی اس ملک وملت کے مسائل سے نجات دلائیگی

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments