گ*کوئٹہ ، بلوچستان کو مسائل کے دلدل سے جماعت اسلامی نکال سکتی ہے،زاہد اختر بلوچ

اتوار 16 جنوری 2022 20:15

ٓکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہدا ختربلوچ نے کہاکہ بلوچستان کو مسائل کے دلدل سے جماعت اسلامی نکال سکتی ہے ۔الیکشن ووٹ اور سیاست کو لٹیرے بے ضمیر بے ایمان نام نہاد سیاستدانوں نے بدنام کر دیا جماعت اسلامی صالح سیاست ،حقیقی خدمت کریگی عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی انقلابی جدوجہد ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی جاری ہے عوام دیگر نام نہاد دینی لسانی قومی جماعتوں سے تنگ آگیے ہیں میدان میں صرف جماعت اسلامی ہے جس سے توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ واقعی جمہوری دینی حقیقی سیاسی پارٹی ہے دیگر پارٹیاں بدقسمتی سے موروثیت کی وجہ سے خاندانی پراپرٹیاں بن گئی ہیں جماعت اسلامی کی عوامی انقلابی جدوجہد جو پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی جاری ہیں انشاء اللہ عوام کو دیانت دار صالح حکومت فراہم کرکے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات دلاکرحکومتی لوٹ مار ،بے حسی ،غفلت وکوتاہی ختم کرنے میں اہم سنگ میل کی حیثیت ثابت ہوگی ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی علاقے کی ترقی وخوشحالی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے یہاں خاندانی نظام مسلط ہے خاندان مالامال ہورہے ہیں لیکن عوام کے مسائل ومشکلات میں روزافزوں اضافہ ہورہا ہے جماعت اسلامی انشاء اللہ ترقی وخوشحالی کا اسلامی نظام لائیگی ۔جماعت اسلامی کی جدوجہد کے بدولت ملک لٹیروں ،فرقہ واریت لسانیت اور بدعنوانی سے پاک ہوگا ملک میں اسلامی نافذ ہوگی تو لٹیروں سے قوم کو نجات مل جائیگی اب ملک وملت دشمن آئی ایم ایف چند افراد کو قرض دیکر پوری قوم کو بھاری سودی قرضوں کے دلدل میں پھنساناچاہتے ہیں جماعت اسلامی ہی نجات دہندہ اور حقیقی تبدیلی لانے والی جمہوری دینی پارٹی ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں