کوئٹہ،د حاجی عبدالستارشاہ چشتی کا بھارت کے وکلاتنظیم کے جانب سے آذان پرپابندی کی مطالبے کی مذمت

اتوار 16 جنوری 2022 20:15

د کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) جمعیت علما اسلام( نظریاتی )پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے بھارت کے وکلاتنظیم کے جانب سے آذان پرپابندی کی مطالبے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مودی سرکارنے مسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ کردیاہے اورنام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی بھارت کی جارحیت اورانتہا پسندی اورمسلم نسل کشی پر خاموشی اختیارکرکے اپنے زبانوں پرخاموشی کے تالے لگائے ہوئے ہیں بھارت نے جبر واستبداد کا جو راستہ اختیار کیا ہے وہ پورے خطے کیلئے خطرناک ہے بھارت کی جنونی اور انتہاپسندی نے انسانی قوانین کو روندا مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کے لئے نام نہاد انسانی حقوق تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر آواز تک نہیں اٹھائی انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالم اسلام کے حکمرانوں کوسر جوڑ کر بیٹھنا ہوگااسلام فوبیا اسلام اور مسلمان کو پروپیگنڈوں سے بدنام کیا جارہا ہے عالمی قوتیں نے مسلم امہ پر گھیرائو تنگ کر کیانسانی حقوق کی سب سے بڑی دشمن ہیں ۔

(جاری ہے)

عالمی قوتیں انسانی کے حقوق کی غاصب ہیں۔ہمیشہ عالمی پابندیوں سے انسانی بحرانوں کو جنم دیا ہے بھارت کے مسلمانوں پرسفاکانہ پابندیوں سیانسانی حقوق کا استحصال کیا اوراب بھارتی وکلاکے جانب سیاذان پرپابندی کامطالبہ مسلمانوں کے مذہبی آزادی بھی چھیناجارہاہے جوقابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کے لئے عالم اسلام کے حکمران اپنا کردار ادا کرے مسلم امہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کے درد کو محسوس کرے۔

بھارتی استبداد ایک منظم روپ میں کہیں سے زیادہ سفاکانہ رخ اختیار کر چکی ہے۔ بھارت کی ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اور مداخلت پر اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کا شرمناک کردار کھل کر بھارت کی حمایت کاثبوت ہے اسلامی ممالک کے سربراہان سفارتی سطح پربھارت کے مسلم کش ومذہبی آزادی کے چھینے کیخلاف آوازاٹھائیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں