ّکوئٹہ ، مفتی محمد روزی خان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار

اتوار 16 جنوری 2022 20:15

؁کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مفتی محمد روزی خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قوم کی زندگی کا پہیہ مزیدجام کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے ہوشربا اضافے کو ظلم قرار دے کرکہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے باعث تمام اشیا خوردونوش کی قیمتوںمیں اضافہ ہوجائے گا،جس سے عوام کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے گی،انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے مسلسل غلط بیانی کے ذریعے قوم کی امیدوں کاروزانہ کی بنیاد پر قتل کررہی ہے۔

جمعیت علما اسلام کا روز اول سے یہ موقف رہا کہ یہ کٹھ پتلیوں ، بے احساسوں اور نااہلوں کی حکومت ہے اس کا بروقت خاتمہ عوام اور قوم کے مفاد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

مہنگائی میں ہر ہفتہ اضافہ اور بجلی ، گیس، پیٹرول میں اضافہ کا سلسلہ انتہائی تشویشناک حد تک بڑھتا جارہا ہے اور سیاسی جماعتوں کی جانب پر اسرار خاموشی بھی لمحہ فکریہ ہے عوام خط غربت سے تیزی کیساتھ نیچے جا رہے ہیں لیکن انکی آواز نہیں سنی جارہی یہ حالات ملک کے استحکام کیلئے نقصان دہ ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ مصنوعی و سرکاری مہنگائی کے خاتمہ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور آشیا خورد ونوش کی قیمتوں کے بڑھنے کے اس سلسلے کو فوری روکا جائے اور واپس تین سال قبل والی قیمتوں پر لایا جائے انہوں نیکہا کیونکہ کوکنگ آئل سمیت دیگر ضروری اشیا خوردونوش ہر غریب کے گھر کی ضرورت ہے اور بجلی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو خودکشی پر مجبور کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھاکر دھوکہ دینے والوں کا احتساب عوام کریں گی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں