ٴکوئٹہ ،ہمارے کارکن لاوارث نہیں ،شہدا ء کے خون کا حساب ضرور لینگے ،رہنما جمعیت طلبااسلام نظریاتی

اتوار 16 جنوری 2022 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) ہمارے کارکن لاوارث نہیں شہدا کے خون کا حساب ضرور لینگے حکومت مزید ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جاہے اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کی تو صوبہ بھر میں دمادم مست قلندر ہوگا۔ہماری صبر اور پر امن پالیسی کو کمزوری مت سمجھے ان خیالات کا اظہار جمعیت طلبااسلام نظریاتی کے مرکزی صدر عبدالرحیم صبا مرکزی جنرل سیکرٹری عباس لطیف یوسفزئی سیکرٹری اطلاعات محمدلبیب خوستی نصیب اللہ سائل رحمت اللہ شاکر عطااللہ منصور عبدالصمد و دیگر نے مرکزی سیکرٹری سے جاری کردہ بیان میں کہاں کہ بزدلانہ حملوں سے کبھی بھی نہیں گھبراتے اور نہ ہی اپنے موقف سے پیچے ہٹینگے۔

جمعیت طلبااسلام نظریاتی شہدا کا ایک عظیم و خوبصورت گلدستہ ہے جس کی جدوجہد جاری رہئیگی جمعیت طلبااسلام نظریاتی اس طرح بزدلانہ حملوں سے اپنے موقف سے ایک اینچ پیچے نہیں ہٹینگے انہوں نے کہاں کہ حکومت سانحہ سائنس کالج میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکہ کفیر کردار تک پہنچایا جاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاں کہ حکومت ازجلد سائنس کالج دھماکہ میں شہید اور ذخمی ساتھیوں کو معاوضہ دیا جائے اور ہمارے مطالبات تسلیم کیا جا ہے حکومت وقت مزید ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جا ہے حکومت کی غفلت اور مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے ہم سخت سے سخت احتجاج پر مجبور ہوتے ہیں انہوں کہاں کہ انہوں نے تمام اضلاع کے کارکنوں کو ہدایات جاری کئے کہ کارکن تیار رہے جس دن قائدین نے احتجاج کا اعلان کردیا تو صوبہ بھر میں دمادم مست قلندر بنائینگے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں