ؔ حکومت کے بے حسی اور بے بسی سے عوام ڈاکوئوں کے رحم وکرم پر ہے،رہنماجمعیت علما اسلام (نظریاتی )ضلع کوئٹہ

اتوار 16 جنوری 2022 21:10

_کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) جمعیت علما اسلام (نظریاتی )ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی شیخ الحدیث مولانا نیازمحمد، مولنا اللہ بخش، آغا ابراہیم شاہ مولانا محمد صادق ودیگر نے کہا کہ حکومت کے بے حسی اور بے بسی سے عوام ڈاکووں کے رحم وکرم پر ہے مال نہ دینے کی پاداش میں عوام کو جان سے ہاتھ دھونے پڑرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہر شہری کا جان ومال کی تحفظ ریاستی ذمہ داری ہے پورے شہر میں جگہ جگہ پولیس گشت کے باوجود دنوں شہر پر چوروں کا راج برقرار ہے کوی دن ایسا نہیں کہ شہر کے کونے کونے پر واردات نہ ہوی انہوں نے کہا کہ حکومت چوری کی واردتوں کے روک تھام میں مکمل طوپر ناکام ہوچکے ہیں چوری کی واردات سے صوبے کے عوام اضطراب اور بے چینی کی کیفیت سے دوچار ہے جرائم میں ملوث عناصرکو پشت پناہی کی وجہ سے عوام اورتاجر برادری مکمل طور پر غیر محفوظ ہے جرائم کے خاتمے کیلئے عوام کی معاونت بہت ضروری ہے کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔حکومت عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments