ایسوسی ایشن کے وفد نے کئی بار ایس ایس جی سی ایل کے ایم ڈی مدنی صدیقی سے ملاقاتیں کیں

وزیراعظم ، وزیر اعلیٰ،گورنر،چیف جسٹس بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان زرغون ہاوسنگ کے رہائشیوں کو مسائل سے نجات دلائیں ، جلد گیس کی فراہمی کو ممکن ںنائیں،بیان

پیر 17 جنوری 2022 23:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) زرغون ہاوسنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن کے وفد نے کئی بار ایس ایس جی سی ایل کے ایم ڈی مدنی صدیقی سے ملاقاتیں کیں اور ان سے زرغون ہاوسنگ کے لئے گیس کی سپلائی پر بات چیت کی انہوں نے ایسوسی ایشن کو تسلی دی تھی کہ دسمبر 2021 تک زرغون ہاوسنگ اسکیم کو گیس مہیا کر دی جائے گی ہم ان کی بات پر اعتماد کرتے رہے اور زرغون ہاوسنگ کے الاٹیوں کو بتاتے رہے مگر ان کی بات طفل تسلی ثابت ہوئی اور وقت نے ثابت کر دیا کہ ایس ایس جی سی ایل کے وعدے جھوٹے تھی- جب ایکسٹرنل لائن کی پیمنٹ کیو ڈی اے نے کر دی تو ایم ڈی صاحب نے یہ کہا کہ دو ماہ میں کام مکمل ہو جائے گا مگر چھ ماہ گزرنے کے باوجود کام مکمل نہ ہو سکا کیونکہ ایس ایس جی سی ایل کے پاس پائپ ختم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اور نیا پائپ ابھی تک خریدا نہیں گیا۔انٹرنل گیسی فکیشن کا بنیادی تخمینہ سات کروڑ کا تھا جس کے لئے ہم نے بار ہا مدنی صاحب سے گزارش کی کہ اس کا ڈیمانڈ نوٹ بھی دیں مگر انہوں نے ہمیشہ ٹال دیا اور آخر کار سات کروڑ کو ریوائز کر کے تیرہ کروڑ کا ڈیمانڈ نوٹ کیو ڈی اے کو بھیج دیا کیا _ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی ایل کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے سلو میٹر چارجز ہوں یا گیس کی فراہمی یہاں جنگل کا قانون ہی_ اور یہاں کام کرنے والے وفاقی ملازمین قانون سے بالا تر ہیں _ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی میں کیو ڈی اے نے بھی تساہل سے کام لیا اور مقررہ تاریخ تک ادائیگی نہیں کی بلکہ ایک خط کے زریعے ایس ایس جی سی ایل سے پوچھا کہ کیا ہم پارشل پیمنٹ کر سکتے ہیں - ایک ماہ کے بعد ایس ایس جی سی ایل نے جواب دیا کہ اب کیو ڈی اے اکیس کروڑ جمع کرائے اور پارشل پیمٹ کر سکتا ہے۔

زرغون ہاوسنگ کے رہائشیوں کا کیا قصور ہے جو اس سرد موسم میں کبھی لکڑیاں خریدتے ہیں تو کبھی کوئلہ اور گیس سلنڈر ان بچوں ،بوڑھوں اور خواتین کا کیا قصور ہے کھانے پکانے اور سردی سے بچنے کے لئے ماری ماری پھرتی ہیں۔ اس مسئلے میں کیو ڈی اے بھی قصور وار ہے مگر ان و محکموں کے ظلم سے ہم رہائشیوں کو کون نکالے گا- بیان میں وزیر اعلیٰ،گورنر،چیف جسٹس بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان اور وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی گئی ہے کہ زرغون ہاوسنگ کے رہائشیوں کو مسائل سے نجات دلائیں اور جلد گیس کی فراہمی کو ممکن ںنائیں-

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments