حکومت مسلسل غلط بیانی کرکے قوم کی امیدوں کا قتل کررہی ہے ،جے یو آئی کوئٹہ

پیر 17 جنوری 2022 23:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئرنائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی حافظ عبد الحق حقانی مفتی عبد الغفور مدنی حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو سالار حافظ مجیب الرحمن ملاخیل مولانا سید سعداللہ آغا حاجی صالح محمد حاجی قاسم خان خلجی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قوم کی زندگی کا پہیہ مزیدجام کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے ہوشربا اضافے کو ظلم قرار دے کرکہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے باعث تمام اشیا خوردونوش کی قیمتوںمیں اضافہ ہوجائے گا،جس سے عوام کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے گی،انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے مسلسل غلط بیانی کے ذریعے قوم کی امیدوں کاروزانہ کی بنیاد پر قتل کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت علما اسلام کا روز اول سے یہ موقف رہا کہ یہ کٹھ پتلیوں ، بے احساسوں اور نااہلوں کی حکومت ہے اس کا بروقت خاتمہ عوام اور قوم کے مفاد میں ہوگا۔

مہنگائی میں ہر ہفتہ اضافہ اور بجلی ، گیس، پیٹرول میں اضافہ کا سلسلہ انتہائی تشویشناک حد تک بڑھتا جارہا ہے اور سیاسی جماعتوں کی جانب پر اسرار خاموشی بھی لمحہ فکریہ ہے عوام خط غربت سے تیزی کیساتھ نیچے جا رہے ہیں لیکن انکی آواز نہیں سنی جارہی یہ حالات ملک کے استحکام کیلئے نقصان دہ ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ مصنوعی و سرکاری مہنگائی کے خاتمہ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور آشیا خورد ونوش کی قیمتوں کے بڑھنے کے اس سلسلے کو فوری روکا جائے اور واپس تین سال قبل والی قیمتوں پر لایا جائے انہوں نیکہا کیونکہ کوکنگ آئل سمیت دیگر ضروری اشیا خوردونوش ہر غریب کے گھر کی ضرورت ہے اور بجلی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو خودکشی پر مجبور کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھاکر دھوکہ دینے والوں کا احتساب عوام کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں