خواتین کی گرفتاری :صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ کاڈی آئی جی سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ

پیر 17 جنوری 2022 23:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) خواتین کی گرفتاری کی ویڈیو کامعاملہ ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین وصوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے ڈی آئی جی فدا حسین سے ٹیلیفونک رابطہ واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مشن روڈ پرپولیس کی جانب سے تین خواتین کوگرفتارکیاجارہاہے جس پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین وصوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسین شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور واقعہ سے متعلق نوٹس لینے کامطالبہ کیا جس پر ڈی آئی جی نے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے والدین کی اصرار پر تینوں لڑکیوں کو گرفتارکرلیاگیاتھا تاہم موقع پر خواتین اہلکار نہ ہونے کی وجہ سے مرد اہلکاروں نے خواتین کو حراست میں لیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments