پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن ہاشم خان بابڑ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پیر 17 جنوری 2022 23:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن ہاشم خان بابڑ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ نماز جنازہ میں پشتونخوامیپ سمیت مختلف سیاسی پارٹیوںکے رہنمائوں ،کارکنوں ،قبائلی عمائدین اور ہر مکتبہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے اجتماع سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلع سیکرٹری عبدالقیوم ایڈوکیٹ نے کہا کہ مرحوم نے پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیااور زندگی کے آخری دم تک پشتونخوا میپ سے وابستہ رہے۔پشتونخوامیپ ہاشم خان بابڑ کی ناگہانی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments