کوئٹہ ، ایمانداری کا راگ الاپنے والے وزیراعظم نے سفارش کے ذریعے سینکڑوں تعمیراتی کام کئے ہیں ،ملک سمندرخان کاسی ایڈووکیٹ

منگل 18 جنوری 2022 23:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) قومی جسٹس پارٹی کے چیئرمین ملک سمندرخان کاسی ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان میں کہاہے کہ ایمانداری کا راگ الاپنے والے وزیراعظم نے سفارش کے ذریعے سینکڑوں تعمیراتی کام کئے ہیں سانحہ مری کا دلخراش واقعہ ،آٹا،چینی چور اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے جیسی تحقیقات کمیٹیوں کے رپورٹس اب تک نہیں آئے ایک بار پھر سانحہ مری کی تحقیقات کے رپورٹ میں لیت ولعل سے کام لیاجارہاہے ،جس میں رکاوٹ وزیراعظم ،تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور دیگر سفارشی شامل ہیں ،ایسے سفارشی اور کرپشن کے ذریعے اقدامات کی وجہ سے سانحہ مری جیسا واقعہ رونماہواہے ،سانحہ کے وقت اے ایس آئی کی جانب سے بار بار حکومتی حکام وآفیسران سے رابطہ کیاگیا لیکن جواب نہیں ملا ہمارے شہنشاہ وزیراعظم کہتے تھے کہ جب مہنگائی ہوں تو اس کامطلب ہے کہ وزیراعظم چور ہیں اب جب ہر چیز کی قیمت آسمان تک پہنچ گئے ہیں تو ہمارے وزیراعظم خود کو ایماندارقراردے رہے ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں