پاکستان کے تمام مسائل کا حل اسلامی نفاذ کے حل میں ہے ،مولانا عبدالحلیم

ْ74سالوں سے پاکستانی عوام پر مسلط حکمرانوں نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، رہنماء جے یو آئی

بدھ 19 جنوری 2022 00:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالحلیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل اسلامی نفاذ کے حل میں ہے 74سالوں سے پاکستانی عوام پر مسلط حکمرانوں نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیاملک کے عوام آج بھی صحت،تعلیم سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔یہ بات انہوں نے منگل کو ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

مولانا عبدالحلیم نے کہا کہ پاکستان اسوقت شدید بحرانوں کا شکار ہے جس کی بنیاد وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 74سال سے پاکستان پر مسلط حکمرانوں نے غریب عوام کو کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا غریب عوام آج بھی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون صرف غریب کیلئے ہے جبکہ امیر کیلئے کوئی قانون نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں کیا جاتا ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مری اور کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کی شہدا کانفرنس کے بعد دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے سانحہ مری حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا غفلت کے مرتکب افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں