بر قی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ، کیسکو

بدھ 19 جنوری 2022 00:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میں 19 جنوری سریاب گرڈ اسٹیشن کے لیاقت بازار، لیاقت بازار ایکسپریس اور جوائنٹ روڈ فیڈروںسے دن 11 بجے سے دو پہر 2 بجے تک جبکہ سوراب ۔زہری ٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

اسی طرح20 جنوری کو مری آباد گرڈ اسٹیشن کے سعید آباد،مری آباد، کاسی ون، کاسی ٹو،سریاب گرڈ اسٹیشن کے لیاقت بازار اور جوائنٹ روڈ فیڈروں سے دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جبکہ طوغی روڈ فیڈر سہ پہر تین بجے سے شام 6 بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اسکے علاوہ132 کے وی مستونگ۔

(جاری ہے)

پنجپائی ٹرانسمیشن لائن پر جمپروں کی مرمت کے سلسلے میں کام کیا جائے گا اس دوران کردگاپ اور پنجپائی گرڈ اسٹیشن کود ن 11 بجے سے دو پہر3 بجے تک,رکھنی۔

بارکھان ٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں سبح 9 بجے سے دو پہر 2 بجے تک رکھنی، بارکھان اور کوہلو گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ دروازہ گرڈ اسٹیشن،حرمزئی گرڈ اسٹیشن، منگچر گرڈ اسٹیشن، کڈ کوچہ گرڈ اسٹیشن،خاران گرڈ اسٹیشن، شاہرگ گرڈ اسٹیشن، اور ہرنائی گرڈ اسٹیشن میں ضروری مرمتی اور کیبلوں کی مرمت کے سلسلے میں د ن 11 بجے سے دو پہر3 بجے تک معلقہ گرڈ اسٹیشنوں سے نکلنے والے تمام فیڈروں کو بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی ۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں