بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

محکمہ موسمیات کی جمعہ کو صوبے میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی

جمعرات 20 جنوری 2022 00:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری جبکہ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو صوبے میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی، تفصیلات کے مطابق بدھ کو پشین میں 15، کوئٹہ میں 11، زیارت میں 10، چمن میں 7، مسلم باغ میں 6، خضدار، قلات، ژوب میں3، نوکنڈی میں 2 جبکہ پنجگور اور دالبندین میں1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گاجبکہ جمعہ کی شام سے ہفتہ تک کوئٹہ، زیارت، بارکھان ، پشین ،ژوب،قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین، نوشکی میں تیز ہوائوں ،گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں