وائے ڈی اے اب خطر ناک ما فیا کی شکل اختیار کر گئی ہے ،چیئرمین بلو چستان سوشل فورم

غیر انسانی ڈاکٹروں کی ہڑ تالی ختم کرا وکے اس مضموم عزائم کے پیچھے مرکزی کر دار کو بے نقاب کیا جائے ،عبد الغفار بلو چ

جمعرات 20 جنوری 2022 00:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) بلو چستان سوشل فورم کے چیئر مین عبد الغفار بلو چ نے کہا ہے کہ غیر انسانی ڈاکٹروں کی ہڑ تالی ختم کرا وکے اس مضموم عزائم کے پیچھے مرکزی کر دار کو بے نقاب کیا جائے ،وائے ڈی اے کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کو بند رکھنا اور پرائیویٹ ہسپتالوں کا کھلا رہنا وائے ڈی اے اورپرائیویٹ ہسپتال ما فیا کے گٹھ جوڑ کا منہ بولتا ثوبت ہے ، حکومت بلو چستان عد لیہ بلو چستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ وائے ڈی اے کے اس مضموم عزائم کے پیچھے مرکزی کر دار کے خلاف قانونی کا روائی عمل میں لائی جائے ۔

یہ بات انہوں نے بد ھ کو اپنے دیگر سا تھیوں کے ہمر اہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلو چستان پہلے سے غربت ، نا خواند گی ، بے روز گاری، بھوک افلاس ، قعط سالی ، باڈر کی بندش اور پسماند گی کے شکنجے میں ہے اور ڈاکٹروں کی اس ہڑ تال سے یہاں کے باسی مزید زلت لے دلدل میں پھنس گئے ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز خاران سے دس سالہ ابواضر جسے بولان میڈیکل ہسپتال میں لایا گیا تھا مگر ما فیا نے غیر انسانی سلوک کر کے اسے ہسپتال سے نکال دیا اور مالی گنجائش ہو نے کی وجہ سے و ہ خاران واپس چلا گیا اور بد قسمتی سے بچہ دو دن کے بعد انتقال کر گیا جوسوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ وائے ڈی اے اب خطر ناک ما فیا کی شکل اختیار کر گئی ہے جو کہ نہ صرف انسانی اموات کی ذمہ دار ہے بلکہ ملک کی عدلیہ کی توہین کی بھر مر تکب ہو چکی ہے انہوں نے کہاکہ ہم بلو چستان سوشل فورم کے پلیٹ کے تحت اس غیر انسانی ظلم کے خلاف پورے بلو چستان بلخصوص کوئٹہ میں قانونی اور جمہو ری جدوجہد کے تمام ذرائع استعما ل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں