حکومت بلوچستان ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم کرے،فتح محمد حسنی

ڈاکٹروں کے تمام مطالبات برحق ہے ان کی مکمل حمایت کرتا ہوں ، ڈاکٹر بھی مریضوں کی تکلیف کے پیش نظر ہڑتال میں نرمی کریں، سابق وفاقی وزیر

جمعرات 20 جنوری 2022 00:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) سابق وفاقی وزیر وسینیٹر سردار فتح محمدمحمد حسنی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم کرے کیونکہ اس کے وجہ سے عوام کو ہڑتال کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے ڈاکٹروں کے تمام مطالبات برحق ہے ان کی مکمل حمایت کرتا ہوں تاہم ڈاکٹر بھی مریضوں کی تکلیف کے پیش نظر ہڑتال میں نرمی کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو سول ہسپتال میں ینگ ڈاکٹر ز کے کیمپ جاکر ان سے اظہار یکجہتی کیا ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن کے ڈاکٹر عبدالحفیظ مندوخیل نے سردار فتح محمد محمد حسنی کی ڈاکٹروں سے اظہاریکجہتی پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر سردار فتح محمد محمد حسنی نے کہا کہ بلوچستان زندگی کے ہرشعبے میں باقی صوبوں کی نسبت پسماندہ ہے وفاق نے کبھی بھی بلوچستان کو باقی صوبوں کے برابر ترقی نہیں دی ہے اس لئے بلوچستان میں بے روزگاری سب سے زیادہ ہے حکومت ینگ ڈاکٹر ز کے مطالبات تسلیم کرے تاکہ ڈاکٹرز ہڑتال ختم کرکے مریضوں کی علاج ومعالجہ جیسے فرائض سرانجام دے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں