بازئی قبائل کے افراد نے 3افراد کے اغوا کے خلاف کوئٹہ ایئر پورٹ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا

جمعرات 20 جنوری 2022 00:48

کوئٹہ(آن لائن) بازئی قبائل کے افراد نے 3افراد کے اغوا کے خلاف کوئٹہ ایئر پورٹ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا اور مطالبہ کیا کہ جب تک پولیس ہمارا ایف آئی آر درج نہیں کرتا اور مغوی بازیاب نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا ان خیالات کااظہار پروفیسر محمد حنیف بازئی نے بازئی قوم کی جانب سے کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ عسکری پارک کے قریب بند کرے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اغواء برائے تاوان میں لینڈ مافیا کے افراد ملوث ہیں پولیس بھی ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے گھبرا رہی ہے پولیس مغویوں کی بازیابی اور ایف آئی آر درج کرنے تک احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کوئٹہ میں لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کرے اور ہمارے 3مغویوں کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے کوئٹہ میں ایک سازش کے تحت لینڈ مافیا امن وامان کو خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اغواء میں ملوث لینڈ مافیا کے کارندوں کو گرفتار کرکے ہمارے مغویوں کو بازیاب کرائیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں