بیو روکریسی میں ایماندار اور قابل افسران کو تعینات کر کے شفا فیت اور بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے،میر ظہور بلیدی

جمعہ 21 جنوری 2022 00:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و تر قیا ت میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ صوبے میں گور ننس کے مسائل اور بیو روکریسی میں ایماندار اور قابل افسران کو تعینات کر کے شفا فیت اور بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے سینئر صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوابز طارق مگسی سے ملا قات کے بعد اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔

انہوں نے کہاکہ صوبے کے سینئر وزراء نے صوبے میں گور ننس کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا ہے کہ صوبے میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کی جائیں سا تھ ہی ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بیور و کریسی میں قابل اور ایماندار آفسران کی تعینات کی بھی تجویز دی گئی ہے تاکہ صوبے میں بہتر خدمات اور شفا فیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں