پاک آرمی اور فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی جانب سے پاک-افغان سرحدی علاقے بادینی میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام اور راشن کی تقسیم

جمعہ 21 جنوری 2022 00:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پاک آرمی اور فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ قلعہ سیف اللہ سکاوٹس کی جانب سے پاک-افغان سرحدی علاقے بادینی میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا علاج معالجہ اور ادویات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

پاک آرمی کے اعلی حکام نے کمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ سکاوٹس کے ہمراہ کیمپ علاقے کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ پاک آرمی اور فرنٹیئر کور حکام کی جانب سے غریب اور نادار افراد میں راشن سمیت سردی سے بچاؤ کیلئے گرم جیکٹس اور جوتے تقسیم کئے گئے۔ مقامی افراد نے پاک آرمی اور فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی جانب سے طبی امداد، راشن اور گرم جیکٹس کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں