کوئٹہ ،خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی یوم وفات پر حکومت بلوچستان عام تعطیل کا اعلان کرے،مولانا محمد رمضان مینگل

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) اہلسنت الجماعت وسنی علماء کونسل کے صوبائی امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی یوم وفات پر حکومت بلوچستان عام تعطیل کا اعلان کرے جس طرح خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت نے خلیفہ اول کے وفات کے دن 26جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعے کو مرکزی صدر اہلسنت الجماعت وسنی علماء کونسل مولانا اورنگزیب فاروقی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا دونوں رہنمائوں نے 26جنوری کو خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے یوم وفات کو نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا اس حوالے سے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی عقدیت احترام سے منایا جائے گا مولانا محمد رمضان مینگل نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، اور گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے مطالبہ کیا کہ وہ خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت کے طرز پر 26جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کرے تاکہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ کی یوم وفات کو بھرپور طور پر منایا جاسکے انہوں نے کہا کہ تمام امت مسلمہ اس بات پر متفق ہیں کہ انبیا ؑ کے بعد مخلوق سب افضل خیر الخلائق بعد الاانبیاء سیدنا ابوبکر صدیق ؓ ہے انبیاء کرائم ؑ کے بعد سب سے افضل انسان ہے آپ ؓ اپنے تن من سب کچھ محمدؐ عربی کے قدموں پے قربان کردیا آقا ؐ نے خود فرمایا کہ میں سب کا حق ادا کرچکا ہیں سوائے صدیق اکبرؓ کا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں