کوئٹہ، مولانا فضل الرحمن کی چار روزہ دورے سے بلوچستان کی سیاست پر اچھے اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے،رہنما جمعیت علماء اسلام

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی چار روزہ دورے سے بلوچستان کی سیاست پر اچھے اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے جمعیت طلبہ اسلام اپنے سرپرست جماعت کی فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت طلبہ اسلام کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے صدر حافظ عبدالقیوم بڑیچ جنرل سیکرٹری اعجازالرحمن جتک نائب صدر حافظ محیب اللہ نایب صدر سوئم حافظ عبدالرحمن جنرل سیکرٹری اعجاز الرحمن جتک ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ محمد عمر حافظ فضل الرحمان نصراللہ جتک سیکرٹری اطلاعات حافظ ہدایت اللہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ انیس الرحمن جتک شعیب الرحمن عمران اللہ جتک ناظم مالیات حافظ باز محمد معاون ناظم مالیات ظھور احمد جتک حافظ جہانگیر احسان اللہ محسن حافظ محمد حسن محمد عارف محمد شریف حافظ عطا اللہ سوشل میڈیا کے متحرک رکن گل آغا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ علما حق نے ہر دور میں وطن عزیز کی نظریاتی سرحدات کی حفاظت اور دفاع کیلئے کردارادا کیاہے انہوں نیکہاکہ جمعیت طلبااسلام کے کارکن ڈاکٹر سرفراز احمد خان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ڈاکٹر سرفراز احمد خان شہید کی مشن کو ہر صورت میں پایہ تکمیل تک پہنچاینگے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام تمام طلبا برادری کی حقوق کی حصول کیلئے جہدوجہد جاری رکھیں گے دریں اثنا جمعیت طلبہ اسلام کلی چلتن رئیسانی کے ترجمان حافظ ہدایت اللہ سبحانی نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے مجلس عاملہ اور سنئر کارکنوں کا اہم اجلاس 28جنوری بروز جمعہ صبح نو بجے یونٹ کے نائب صدر حافظ محیب اللہ کے مسجد میں طلب کرلیا گیا ہے تمام اراکین مقرر وقت پر شرکت یقینی بنائیں۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments