کوئٹہ،بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں12اراکین کی رخصت کی درخواستیں منظور کی گئیں

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں12اراکین کی رخصت کی درخواستیں منظور کی گئیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سیکرٹری اسمبلی نے نواب محمد اسلم خان رئیسانی ، سردار صالح محمد بھوتانی ، سردار عبدالرحمان کھیتران ، انجینئرزمرک خان اچکزئی ، عبدالخالق ہزارہ ، لالا عبدالرشید ، سردار سرفراز چاکر ڈومکی ، قادر علی نائل ، مکھی شام لعل ، لیلیٰ ترین ، شاہینہ کاکڑ ، زینت شاہوانی کی رخصت کی درخواستیں ایوان میں پیش کیں جن کی ایوان نے فرداًفرداً منظوری دی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں