کوئٹہ ، بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نفرولوجی یورولوجی کے سربراہ نے 13ملازمین کو برطرف کیا ہے ان ملازمین کو بحال کیا جائے،اصغر علی ترین

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن اصغر علی ترین نے پوائنٹ آف آرڈر پر ایوان کی توجہ بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نفرولوجی یورولوجی کے برطرف ملازمین کے مسئلے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ادارے کے سربراہ نے 13ملازمین کو برطرف کیا ہے ان ملازمین کو بحال کیا جائے ۔

(جاری ہے)

بی این پی کے اختر حسین لانگو نے کہا کہ عدالت نے ملازمین کی برطرفیوںکو غیر قانونی قرار دیا ہے اس کے باوجود اگر ملازمین کو بحال نہیں کیا جاتا تو یہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے انہوںنے کہا کہ حکومت نے ستر سال سے زائد عمر کے شخص کو ادارے کا سربراہ تعینات کیا ہے وہ اس عمر میں بطور سربراہ اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرپارہے انہوںنے کہا کہ موجودہ سربرا ہ کے آنے سے پہلے وہاں کڈنی ٹرانسپلانٹ کئے جاتے تھے مگر اب وہاں صرف ڈائیلاسز کا شعبہ فنکشنل ہے باقی تمام شعبے غیر فعال ہیں ۔

بعدازاں ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل نے کڈنی سینٹر کے سربراہ کو بروز پیراسمبلی سیکرٹریٹ میں طلب کرنے کی رولنگ دی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں