کو ئٹہ و مضافات میں شدید بارشوں و برف باری کی پیشنگوئی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر کو ئٹہ

اتوار 23 جنوری 2022 00:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر کو ئٹہ کے آفس سے جاری ہونے والے ایک ہدایت نامے کے مطابق کو ئٹہ و مضافات میں 21 جنوری سے 24 جنوری تک کے لیئے شدید بارشوں و برف باری کی پیشنگوئی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں۔ بارش یا برف باری میں غیر ضروری سفر سے گریزکریں۔ پھر بھی سفر کرنا لازمی ھو تو اوور سپیڈ نگ نہ کریں۔

فوگ لائٹس آن رکھیں۔ایک گاڑی دوسری گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔موٹر سائیکل و سائیکل سوار ھیلمنٹ اور دستانوں کا استعمال ضرور کریں۔

(جاری ہے)

آھستہ چلنے والی گاڑیاں روڈ سے انتہائی بائیں جانب ھو کر چلیں۔ اپنی گاڑی /بائیک وغیرہ کی فرنٹ بیک لائٹس کو درست رکھیں۔دوران سفر یا رکے ھوئے گاڑی کے ھیٹر کو احتیاط سے استعمال کریں۔سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں، جیکٹ اور جوتوں کا استعمال کریں۔

ھر گاڑی میں کم از کم ایک عدد سنو چین کو یقینی بنائیں۔ہنہ اوڈک، چلتن کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ 03369888838- 0819202671 روڈ سیفٹی کے تمام قوانین کی پاسداری کرنا ھم سب کا فرض عین ھے۔ضلعی انتظامیہ کو ئٹہ آپ کے محفوظ سفر کی خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں