شیخ محمد بن زید النحیان ادارہ امراض قلب بلوچستان کا پہلا امراض قلب ہسپتال ہوگا،نور الحق بلوچ

ادارہ کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے کوشاں رہیںگے ،سیکرٹری صحت بلوچستان

اتوار 23 جنوری 2022 00:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ کا شیخ محمد بن زید النحیان ادارہ امراض قلب بلوچستان کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر بریگیڈیر آصف عزیز، ایڈیشنل ڈائریکٹر کرنل کامران، سیکشن آفیسر محکمہ صحت ریاست علی، ڈاکٹر مجیب، 10 کور کے انجئنیرز اور دیگر معاونین موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ کو شیخ محمد بن زید النحیان ادارہ امراض قلب بلوچستان سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ شیخ محمد بن زید النحیان ادار ے میں امراض قلب کی او پی ڈی کا آغاز رواں سال اپریل میں متوقع ہے۔سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے کہا کہ شیخ محمد بن زید النحیان ادارہ امراض قلب کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے کوشاں رہیںگے یہ بلوچستان کا پہلا امراض قلب ہسپتال ہوگا۔نجہاں پر امراض قلب سے متعلق تمام علاج و معالجے کی سہولیات میسر ہوگی۔سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے امراض قلب کے ادارے کے قیام سے بلوچستان کے عوام کو اب دوسرے صوبوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں