پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹوز کا اجلاس

اتوار 23 جنوری 2022 00:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی قومی کانگرس منعقدہ 28-29جنوری 2022بمقام کوئٹہ کی انتظامی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹوز کا اجلاس پارٹی کے مرکزی وصوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی قومی کانگرس کے انتظامات کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

(جاری ہے)

جس میں مندوبین کی رہائش ، خوراک ، ٹرانسپورٹ ، نشر واشاعت اور دیگر معاملات سے متعلق اہم فیصلے کیئے گئے ۔ جس پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ کمیٹیوں کو بہتر طور پر اپنے اپنے فرائض بروقت سرانجام دینے کی تاکید کی گئی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ قومی کانگرس میں مرکزی ایگزیکٹوز کے فیصلوں کے مطابق صرف مندوبین ہی شرکت کرسکیں گے ۔ اجلاس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کا قومی کانگرس پارٹی کی تنظیمی فعالیت کے ساتھ ساتھ پشتونخواوطن ، ملک اور خطے کی سیاسی معاشی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلے کریگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں