صوبے سے نکلنے والی گیس سے سردی میں محرومی ظلم اور ناانصافی کی انتہاء ہے ،مولانا عبد الرحمن رفیق

گیس حکام کو ان کو بلوں میں اضافی ٹیکسز اور عوام کو خون چوسنے میں دلچسپی کے علاؤہ اپنی ذمہ داریوں اور عوام کی حالت زار کا کوئی احساس نہیں

اتوار 23 جنوری 2022 00:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مولانا محمد ایوب حافظ عبد الحق حقانی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی مفتی عبد الغفور مدنی حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مفتی نیک محمد فاروقی مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد طاہر توحیدی حافظ خلیل احمد سارنگزئی حاجی قاسم خان خلجی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حاجی صالح محمدمولانا مفتی محمد ابوبکر حافظ دوست محمد مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ مولانا محمد یاسر بازئی نے کہا ہے کہ صوبے سے نکلنے والی گیس سے سردی میں محرومی ظلم اور ناانصافی کی انتہاء ہے سردی بڑھتے ہی ٹھماٹے چولھے بھی بجھ گئے، سریاب، شالدرہ بالائی حاجی غیبی روڈ، پشتون آباد اور ملحقہ علاقوں کے عوام گیس سے کی نعمت سے محروم ہوگئے گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے، مگر فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے، انہوں نیکوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس پریشر کی کمی کا نوٹس خود حکومت اور وزراء کو لینا چاہیے تھا مگر افسوس کہ عوام کی فریاد اور شہر کے بوڑھوں خواتین بچوں کی بدعاوں سے بھی کسی کوخوف نہیں گیس حکام کو ان کو بلوں میں اضافی ٹیکسز اور عوام کو خون چوسنے میں دلچسپی کے علاؤہ اپنی ذمہ داریوں اور عوام کی حالت زار کا کوئی احساس نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جے یوآئی کے رہنماؤں نے نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر کی کمی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے،بار بار شکایات درج کروانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے بارش اور بادل کے موسم کے باعث شمسی /سولر سسٹم کام نہ کرنے کی وجہ سے دن اوررات کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی طور پر پریشان کردیا ہے، اس حوالے عوامی حلقوں کی جانب سیسوشل میڈیا اور دیگر ذرائع میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف آواز بلند کی جارہی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی،اس بے حسی اور غفلت کے خلاف جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی متعلقہ کمیٹیوں کے ذمہ داران نے بارہا متعلقہ حکام سے ملاقاتوں میں ان پر مسائل پر ان کی توجہ مبذول کروائی ہے مگر یقین دہانیوں کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہورہے۔

انہوں نے حکومت اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے بجلی اور گیس کے متعلق مشترکہ اور سخت موقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے پشین کلی حرمزئی سے تعلق رکھنے والے سید فرید اللہ کی خاندان کے پانچ افراد سمیت منگچر کے قریب ٹریفک حادثے میں شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں