سائنس کالج سانحہ کی23روزگزرجانے کے باوجودصوبائی حکومت نے سانحہ کے مجرموں کی تعین نہ مجرموں کو گرفتارکیا،سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی

دھماکے کی تحقیقات پر ہم نے صبر کا دامن تھاما ، دھماکہ رپورٹ اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، رہنما جے یو آئی نظریاتی

اتوار 23 جنوری 2022 00:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ سائنس کالج سانحہ کی23روزگزرجانے کے باوجودصوبائی حکومت نے سانحہ کے مجرموں کی تعین نہ مجرموں کو گرفتارکیاہے اورجمعیت نظریاتی کواحتجاج پرمجبورکرہی ہے جمعیت نظریاتی نے ہمیشہ ظلم وجبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیاہے ظلم وجبر سے گھبرانے والے نہیں دھماکے اور رکاوٹیں ہمارے راستہ نہیں روک سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سائنس کالج بم دھماکے کی تحقیقات پر ہم نے صبر کا دامن تھاما لیکن دھماکے کی رپورٹ اور مجرموں کو کیفرکردار پہنچنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے بار بار دالخراش واقعہ پیش آتی ہے سانحات کی تحقیقات ہمیشہ سردخانے کی شکار ہوئے ہیں مجرموں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلایا جائے اگر ملوث ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو سڑکوں پر کارکن نکل آئیں گے اداروں کی موجودگی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے بم دھماکے ہوتے ہیں لیکن ملزمان کی تعین نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت شہداء اور زخمیوں کو جلد ازجلد معاوضہ دیا جائے اوراب تکب ہمارے زخمی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہے زخمیوں کا بہتر علاج معالجہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اب بھی ملوث مجرموں کو گرفتار نہیں کیا توجمعیت نظریاتی مجبوراائندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے عوام کی تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دیگرصوبوں میں دھماکوں کانوٹس وزیراعظم مقتدرقوتیں سب لیتاہے اورمیڈیانجی چینلوں پر24گھنٹے بریکنگ نیوزچلتی ہیں لیکن بلوچستان کے واقعات پرمیڈیاہاوسزبھی کوریج تک نھیں دیتے جوقابل افسوس ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں