،ضلع زیارت و ہرنائی کے عوام تمام اجتماعی بنیادی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا میرااولین ترجیحی ہے، حاجی نورمحمد خان دمڑ

اتوار 23 جنوری 2022 20:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ ضلع زیارت پر کئی بار حکمرانی کرنے والوں نے ضلع زیارت کی ترقی و خوشحالی اور عوام کے اجتماعی مسائل کے حل پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے ضلع زیارت گوناگوں مسائل سے دوچار تھا جب سے منتخب ہوا ہوں حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہوں زیارت و ہرنائی میں صرف اپنے تین سال دور حکومت قومی شاہراہوں کی تعمیر کیلئے 20 ارب روپوں سے زائد میگاپروجیکٹ منظور کرایا ہے حلقے کے دونوں اضلاع میں ایک ہزار سے زائد نوجوانوں کو میرٹ پرروزگار دیا ہے اس کے علاوہ بھی حلقے کے عوام کے درجنوں بنیادوں مسائل حل کیاگیا ہے جس کی واضح ثبوت عوام کی جوق درجوق ہمارے کاروان میں شمولیت ہے ضلع زیارت و ضلع ہرنائی کے عوام تمام اجتماعی بنیادی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا میرااولین ترجیحی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے زیارت کے علاقہ کان کلی وام میں شمولیتی اجتماع خطاب اور قبائلی معتبرین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا تقریب پہنچنے پر علاقے کے قبائلی معتبرین ، وعلماء کرام، پارٹی عہدیداروں کارکنوں نے صوبائی وزیر کا استقبال کیاگیا اس موقع پر زیارت کے علاقے کان وام سے حاجی نورمحمد،حاجی موسیٰ جان،کبیراحمد،محمد صابر،عبدلخالق،لعل محمد،اسد خان،عجب خان،علی خان،باز محمد نے اپنے خاندانوں سمیت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے مستعفی ہونے کااعلان کرتے ہوئے بی اے پی کے مرکزی رہنماء سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کے کاروان اور بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیااس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی تحصیل زیارت کے نائب صدر حاجی عظیم آقا، یاسین خان تارن،تحصیل زیارت کان ڈپو یونین صدر عمر خان پارٹی کے سنیئراراکین ،کارکن کثیرتعداد میں موجود تھے سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان ہی صوبے کے عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے جو عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہی ہیں سینئر صوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں الیکشن مہم کے دوران عوام سے ووٹ لینے کیلئے جو وعدے کئے تھے انہیں عملی جامعہ پہنایا ہے اور عوام سے جو بھی وعدے کئے تھے وہ عوام کے سامنے ہے اور مزید حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ ماضی میں ضلع زیارت کے عوام سے مذہب اور ضلع ہرنائی کے عوام سے قومی پرستی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے اقتدار پر پہنچنے کے بعد جو بھی نعرے لگائے تھے یا وعدے کئے تھے وہ اقتدار کے نشے میں وہ سب کچھ بول گئے اور دونوں اضلاع گوناگوں مسائل سے دوچار تھے جب سے منتخب ہوا ہوں حلقے کے دونوں اضلاع کے عوام کے اجتماعی مسائل کے حل پر توجہ دیا ہے دونوں اضلاع میں قومی شاہراہوں کی تعمیر کیلئے اربوں روپوں کے میگاپروجیکٹ منظور کرائے ہے اور مزید دوسال میں نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے کوشاں ہوں سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ میں نے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے طویل جدوجہد کی اور عوام کو باشعور بناکر ان مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے جھوٹے نعروں کے جنگل سے آزاد کرایا ہے اور اب عوام باشعور ہوچکے ہے جو بھی نمائندہ عوامی خدمت کے جزبے سے سرشار ہوگا انہیں ووٹ دے کر منتخب کرینگے سنیئر صوبائی وزیر نے کہاکہ حلقے میں تعلیم ،صحت، پانی، سڑکوں ، روزگار ، زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات کئے گئے ہے اور حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا ہے سنیئر صوبائی وزیر نے نئے شامل ہونے والوں کا انکے کارواں میں شامل ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں