آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکر زیونین(سی بی ای) بلوچستان کی صوبائی کابینہ اور صوبائی ، زونل اور ڈویژنل عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس طلب

اتوار 23 جنوری 2022 20:55

۳ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکر زیونین(سی بی ای) بلوچستان کے صوبائی چیئرمین نے 29جنوری2022ء بروزہفتہ صوبائی کابینہ اور 30جنوری2022ء بروز اتوار کو صوبائی ، زونل اور ڈویژنل عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس خورشید لیبر ہال کوئٹہ میں طلب کیا ہے تاکہ پاور سیکٹر کو نجکاری سے محفوظ بنایا جاسکے، پاور سیکٹر میں کرپشن، بد انتظامی اور نااہلی سے پہنچنے والے نقصانات کی روک تھام کی جاسکے اور صارفین کی خدمات میں بہتری، کارکنوں کی جان کی حفاظت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے فیصلے کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاسکے اورجدوجہد کو مزیدتیز کیا جاسکے۔

اس سلسلے میں یونین کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق 02 فروری2022ء بروز بدھ نجکاری کے خلاف اور مسائل کے حل کیلئے پورے ملک اورصوبے کی طرح کوئٹہ میں بھی مظاہرے کیے جائیں گے جبکہ 05اور 06 فروری بروز ہفتہ و اتوار صوبہ بلوچستان میں کیسکو میں جاری کرپشن، بدانتظامی، نااہلی اورسیاسی مداخلت کے خلاف اور مزدوروں کی جانوں کی حفاظت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے دھرنے اور مظاہرے منعقد کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں یونین رہنمائوں نے تمام زونل، ڈویژنل، سب ڈویژنل اور سب زونل عہدیداران کو تاکید کی ہے کہ وہ بھرپور جدوجہد کی تیاری کریں تاکہ پاور سیکٹر کو نجکاری سے محفوظ بنایا جائے، ادارے کو نقصانات سے بچایا جائے، صارفین کااعتماد کیسکو پر بحال کیاجائے، کارکنوں کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اوران کے مسائل حل کے جاسکیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں