ژ*نصیراللہ زیرے کی اسمبلی میں قرارداد حقائق کے برعکس ہے ،اسلامی جمعیت طلبہ

اتوار 23 جنوری 2022 21:20

6کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) اسلامی جمعیت طلبا کے صوبائی ناظم صابر پانیزئی نے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرار داد کی آڑ میں رکن اسمبلی نے حقائق اور اپنی سابقہ نااہلیوں کو چھاپنے کی نا کام کو شش کی ہے ، وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان یونیورسٹی کے لاپتہ طلبا کی رپورٹ طلب کرکے مذکورہ طلبا کو منظر عام پر لائیں۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو دیگر رہنماں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حقائق کے برعکس قرارداد پیش کرنا نامناسب ہے ، رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرئے بلوچستان کے تعلیمی اداروں سے متعلق بھی قراردا د اسمبلی اجلاس میں پیش کریں ، انہوں نے کہاکہ پشتون قوم کے نام پر وو ٹ حاصل کرکے قوم کو 70 سال پیچھے دھکیلنے والے اس طرح اپنی سیاست کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینی کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں ، انہوں نے کہا کہ بلو چستان کی جامعات اور کالجز کو ناچ گانے اور ڈھول باجے کے مراکز میں تبدیل کردیا گیا ہے سابق وائس چانسلر جامعہ بلوچستان کو انہی قوم پرستوں نے توسیع دی جن کے دور میں بڑا اسکینڈل سامنے آیا تھا انہوں نے کہا کہ قوم پرستی کو بنیاد بناکر اب قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اپنے دور حکومت میں تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر تعلیمی اداروں کا بیڑہ غرق کرنے والے کس منہ سے اسلامی جمعیت طلباکے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں