ٌخلیفہ اول حضرت ابوبکرصدیقؓ کی یوم وفات کے سلسلے میں جلوس نکالا جائیگا،مولانا رمضان مینگل

اتوار 23 جنوری 2022 22:05

kکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) اہل سنت والجماعت وسنی علماء کونسل کے صوبائی امیر مولانا رمضان مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 22جماد الثانی بمطابق 26جنوری کو دن دو بجے خلفائے راشدین چوک نزداکرم ہسپتال سے دن دو بجے خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق ؓ کی یوم وفات کے سلسلے میں جلوس برآمد ہوگا جلوس کی قیادت صوبائی امیر مولانا رمضان مینگل ،علامہ عبدالرحیم ساجد کرینگے انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں سیاسی جماعتوں ،تاجر تنظیموں ،وکلاء برادری اور صحافی برادری اپنی شرکت کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان حضرت ابو بکر صدیقؓ کے یوم وفات پر عام تعطیل کا اعلان کریں جس طرح خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت نے 26جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے حضرت ابو بکر صدیقؓ کی فضیلت انبیاء علیہ السلام کے بعد تمام انسانوں پر انکی فضیلت زیادہ ہے عوام الناس اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments