e 3 فروری کو دمادم مست قلندر ہوگا،جے یو آئی نظریاتی

اتوار 23 جنوری 2022 22:05

ّکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) جمعیت طلبااسلام (نظریاتی )ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ امین اللہ جنرل سیکرٹری حافظ سمیع اللہ سینئر نائب صدر حافظ بشیر احمد نظریاتی عزیزالحق درویش سائنس کالج کے صدر حمیداللہ کاکڑ عبدالغفور شمشوزئی محمد عیسی درانی عبدالظاہر خاص الدین ودیگر رہنماں نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ 3 فروری کو دمادم مست قلندر ہوگا حکومت مزید کارکنوں کا امتحان نہ لیے ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کئے تو پھر نہ ختم والے دھرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن لاوارث نہیں ہم کارکنوں کی خون ک حساب ضرور لینگے تمام ارباب اختیار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کو یہ معلوم ہو کہ ہم مجرموں کی گرفتاری تک چھین سے نہیں بیٹھے گی حکومت اس کوذمہ داری اور سنجیدگی کیساتھ لیے انہوں نے کہا کہ ملک کا امن ان دھماکوں اور سازشوں سے تباہ ہوئی اورحکومت وقت مکمل غافل اور ناکام رہی دشمن قوتوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کاجینامحال ہوچکا ہے دہشت گردی کی وارداتوں نے ملک کو خون میں نہلا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی استعمار کا رستا ہوا ناسور ہے اس کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہوگا بیس سال سے ملک بدامنی کی آگ کے لپیٹ میں ہے قوم جنازوں کے اٹھانے سے تھک کر ہار چکے لیکن حکومت کو آج تک احساس نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی غفلت سے قوم مجرموں کے رحم وکرم پر ہیں۔ حکومت بدامنی کا مسئلہ ذمہ داری اور سنجیدگی کیساتھ لینے کیلئے تیار نہیں ہے۔تو صوبہ مزید جنگلستان اور درندستان بن جائیگی دشمن صوبے کا امن تباہ کرنے کی سازشیں کررہی ہے حکومت نے ان کے مکروہ عزائم کوخاک میں نہ ملائے تو ملوث مجرموں کو مزید تقویت مل جائینگی۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments