ًکوئٹہ، ریکوڈک منصوبہ گزشتہ 74برسوں سے بلوچستا ن کے وسائل کو لو ٹ مار کا تسلسل ہے،ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ

اتوار 23 جنوری 2022 23:25

[کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) بلوچستان نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ وسابق سینیٹر ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ گزشتہ 74برسوں سے بلوچستا ن کے وسائل کو لو ٹ مار کا تسلسل ہے صوبے کے قوم پرست ،سیاسی جماعتیں ،طلباء تنظیمیں ،صحافی ریکوڈک منصوبے پر قبضے کے خلاف عوام میں شعور آگاہی پیدا کریں کسی صورت ریکوڈک کی سودا بازی نہیں ہونے دینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے (آن لائن نیوز)سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر حئی بلوچ نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بھی گزشتہ 74برسوں سے بلوچستان کے وسائل کو لوٹ مار کا تسلسل ہے بلوچستان میں ساحل وسائل اورزیر زمینی معدنیات کی لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اسلام آباد کے حکمرانوں کو صوبے کے وسائل کے لوٹنے کے سوا ان کا کوئی کام نہیں بچا ریکوڈک منصوبے پر جس طرح تمام قوم پرست جماعتوں نے موقف اختیار کیا ہے ہمارا موقف بھی یہی ہے کہ ہم ریکوڈک منصوبے کی لوٹ مار کبھی بھی نہیں ہونے دینگے اور نہ ہی اس معاہدے کو ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ سیندک اور پی پی ایل نے جس طرح صوبے کے معدنی وسائل کو لوٹا اگر وہ ان معدنیات کی ایک حصہ بھی بلوچستان پر خرچ کرتے تو آج بلوچستان میں بین الاقوامی معیار کے تعلیمی ادارے ،صحت کی سہولیات اور سڑکیں موجود ہوتی لیکن بلوچستان کے حصے میں محرومیوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں ریکوڈک کے معاملے پر ان کیمرہ اجلاس ایک ڈرامہ تھا اسلام آباد کے حکمران ہمیشہ سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ ان کی نظریں بلوچستان کی معدنی وسائل پر ان کی نظر ہے اسی طرح اب وہ ریکوڈک کی لوٹ مار چاہتے ہیں جسے ہم کسی صورت نہیں ہونے دینگے رائے عامہ کو ہموار کرینگے ریکوڈک منصوبے کو کسی صورت نہیں ہونے دینگے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں