;کوئٹہ ، تعلقات عامہ کا عملہ بہتر انداز میں اپنی ذمہ دار نبھائیں ،ملازمین کودرپیش مسائل ومشکلات کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے،اورنگزیب کاسی

اتوار 23 جنوری 2022 23:25

yکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء)ڈائریکٹرجنرل محکمہ تعلقات عامہ اورنگزیب کاسی نے کہاہے کہ تعلقات عامہ کا عملہ بہتر انداز میں اپنی ذمہ دار نبھائیں ملازمین کودرپیش مسائل ومشکلات کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز ضلع چمن کے دورے کے موقع پر ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

گزشتہ روز ڈی جی پی آر اورنگزیب کاسی ایک روزہ دورے پر چمن پہنچے جہاں انہوں نے محکمہ تعلقات عامہ کے ملازمین کے مسائل دریافت کئے۔

(جاری ہے)

ڈی جی اورنگزیب کاسی نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع چمن کے ملازمین کیلئے تعلقات عامہ کا دفتر جلد فعال کیاجائے گا اس کے علاوہ ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ تعلقات عامہ کے ملازمین اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں کیونکہ تعلقات عامہ وہ محکمہ ہے جو عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کا موثر ذریعہ ہے،انہوں نے کہاکہ میں اپنی طرف سے ملازمین کودرپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کروں گا کیونکہ ملازمین کوسہولیات میسرہوں تو بخوبی اپنے فرائض سرانجام دے سکتے ہیں۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments