ح*جمعیت علماء اسلام (نظریاتی )کاتین فروری دھرنے کی تیاریوں کیلئے اجلاس

بدھ 26 جنوری 2022 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) جمعیت علماء اسلام (نظریاتی )کاتین فروری دھرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں دیبہ یونٹ کے اجلاس سے ضلع کوئٹہ کے امیر مولاناقاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی مولانا نیازمحمد ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کب تک کارکنوں کی جنازوں اٹھاتے رہے گے ہمارے کارکنوں کے خون کو ارزاں سمجھا ہے صوبے میں اتنا پانی بہتے تو بھی کسی کو احساس ہوتا لیکن ہمارے بے حس وزیراعلی کو خون کی کوئی احساس نہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن لاوارث نہیں اب کارکنوں کی خون کا حساب ضرور لینگے اس پہلے چمن میں بھی ہماریقائدین اور کارکنوں کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہمارے کئی ساتھی شہید اور زخمی ہوئے لیکن حکومت نے آج تک اس تحقیقات رپورٹ کومنظرعام پر نہیں لایاگیاہے اور حکومت نے آج پھر ملزمان کی تعین نہیں کی اس طرح قدوس بزنجو کارویہ رہا تو جام حکومت کی طرح قدوس بزنجو کا حکومت بھی دیر تک نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے بے حسی کے خلاف 3 فروری وزیراعلی ہاس کے سامنے کفن پوش دھرنا ہوگا کارکن کفن پوش ہوکر نکلیں بے حس وزیراعلی نے بے حسی کے حدود پار کردئیے جب تک حکومت دہشت گردوں کوکیفرداد تک نہ پہنچائے چھین سے نہیں بیٹھے گی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں