کوئٹہ،بلوچستان سول سیکرٹریٹ سٹاف ایسوسی ایشن کا سول سیکرٹریٹ کو مکمل بند کرنے کا اعلان

بدھ 26 جنوری 2022 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) بلوچستان سول سیکرٹریٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر عبد الخالق بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ آج سول سیکرٹریٹ مکمل بند ہوگا سائلین کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے دو مہینے سے ٹوکن احتجاج کے زریعے مسائل کا حل چاہتے تھے لیکن وزیراعلی کے معاونین نے مسلہ مزید خراب کر دیا ہے،وزرا صاحبان کے آفس مکمل بند ہونگے۔

اٹیچمنٹ پر منسٹرز کے آفیس میں تعینات ملازمین آج سیکرٹریٹ آنے کی زحمت نہ کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان سول سیکرٹریٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبدالخالق بلوچ نے کہا کہ سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین آج وقت پر پنچیں آج مکمل تالہ بندی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ، ایس اینڈ جی اے ڈی اور چیف سیکریٹری بلوچستان نے ایک مہینے قبل منظوری دی لیکن فال وزیراعلی کے ایک جونیر پرنسپل سیکریٹری نے روکے رکھی ہوی ہے۔

وزرا صاحبان کے آفس مکمل بند ہونگے۔ اٹیچمنٹ پر منسٹرز کے آفیس میں تعینات ملازمین آج سیکرٹریٹ آنے کی زحمت نہ کریں۔ سائلین کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 مہینے سے ٹوکن احتجاج پر تھے، مسائل کا حل چاہتے تھے لیکن وزیراعلی کے معاونین نے مسلہ مزید خراب کر دیا ہی

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں